Breaking News

نیو کراچی ٹاؤن: گیس کا بحران




 نیو کراچی ٹاؤن: گیس کا بحران

کراچی ۔رپورٹ شیراز سعیدی 

نیو کراچی ٹاؤن میں گیس کی بندش پر عوام کی شکایات کا انبار ، رمضان المبارک کے مہینے میں


 مشکلات میں اضافہ۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی ہدایت پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے گیس کی بندش کے شکار علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقات کی۔


دورے کے دوران وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے سیکٹر 3 اور سیکٹر 5C-2 کا معائنہ کیا، جہاں عوام نے گیس کی فراہمی کے مسائل اور گلیوں میں پانی بھرنے کی شکایات کیں۔ اس موقع پر گیس کی فراہمی کی صورتحال اور گلیوں میں سیوریج کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔


وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اس موقع پر کہا کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے لائنوں کی تنصیب کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کی سڑکیں اور گلیاں اجڑی ہوئی ہیں، جس کے سبب گلیوں میں پانی کا بھراؤ اور سیوریج لائنوں کا نقصان ہوا ہے۔ ان مسائل کی وجہ سے گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کا نتیجہ عوام کو مہنگی اور ناقص گیس خریدنے کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی کو فوری طور پر بحال کرے، خاص طور پر سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی بندش کو روکا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو بھی نیو کراچی ٹاؤن کی خراب سیوریج لائنوں کی فوری مرمت اور تبدیلی کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ علاقے میں پانی کے جوہڑ ختم ہوں اور گیس کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔


اس موقع پر GMI سوئی گیس کمپنی، شہباز السلام نے بتایا کہ سوئی گیس کمپنی نے لائنوں کی تنصیب کا 90% کام مکمل کر لیا ہے، اور جیسے ہی 10% باقی کام مکمل ہو گا، گیس کی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی کوشش ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں کسی علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہو۔


اس اقدام سے عوام کو رمضان میں بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، تاکہ وہ اس بابرکت مہینے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامن

ا نہ کریں۔


No comments