وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کی ملاقا ت
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے اہم ملاقات کی، جس میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور نئے پروجیکٹس پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی چین کے صدر سے ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان ترقی کی نئی راہیں کھلیں ہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم سولر پروجیکٹس بھی چین کی مدد سے مزید بڑھائیں گے تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ وہ چین کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ میگا پروجیکٹس کی بنیاد رکھ کر ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔
چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے بتایا کہ چین کے سرمایہ کار سندھ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے چیئرمین بلاول بھٹو کے چین کے دورے بہت اہم رہے ہیں اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
اس ملاقات کے دوران سی پیک اور دیگر اہم منصوبوں پر گفتگو کی گئی، جن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
No comments