Breaking News

غلام شبیر کی بیوی دوبارہ اغوا، ملزم وقار ملانو کی سنگین دھمکیاں اور تاوان کا مطالبہ

 

غلام شبیرمیڈیا  کو آگاھ   کرتے ہوئے 





غلام شبیر  کی بیوی دوبارہ اغوا، ملزم وقار ملانو کی سنگین دھمکیاں اور تاوان کا مطالبہ

ملیر– (  محمد سلیم میمن  ) 

ملیر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، غلام شبیر  کی بیوی کو دوبارہ اغواا کر لیا گیا۔ 

اطلاعات کے مطابق، یہ واردات بدنام زمانہ ملزم وقار ملانو کی جانب سے کی گئی، جو پہلے بھی غلام 

شبیر    سے تاوان وصول کر چکا ہے۔


ابتدائی تحقیقات کے مطابق، وقار ملانو نے 2025 کے آغاز میں غلام شبیر  کی بیوی کو اغوا کیا اور 

متعدد بار ایزی پیسہ اور جیز کیش کے ذریعے تاوان وصول کرتا رہا۔ غلام شبیر  نے مجبور ہو کر رقم 

فراہم کی، مگر اس کے باوجود ملزم نے اس کی بیوی کو آزاد نہیں کیا۔


عدالت کے واضح احکامات کے باوجود، قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ملزم نے نہ صرف نکاح 

کے اوپر نکاح کیا بلکہ اغوا شدہ خاتون کے خلاف جھوٹے بیانات بھی پھیلانے کی کوشش کی۔ 

تاہم، متاثرہ خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ انہیں زبردستی اغوا کیا گیا اور ان کے شوہر 

غلام شبیر  بے قصور ہیں۔

غلام شبیر کی اہلیہ عدالت میں اپنا بیان رکارڈ کرتے ہوئے



اس کیس کی ایف آئی آر اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کر لی گئی ہے، جس کے نتیجے میں دو ملزمان 

کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم، مرکزی ملزم وقار ملانو تاحال فرار ہے اور پولیس  اس کی گرفتاری 

کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔


پہلی جنوری 2025 کو غلام شبیر کی بیوی کسی طرح گھر واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں اور 8 

جنوری کو ملیر کورٹ میں دفعہ 64 اے کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ غلام شبیر  نے پولیس کو 

بیان دیا کہ ان کی بیوی اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور انہیں جبراً قید میں رکھا گیا تھا۔

تاہم، 11 جنوری 2025 کو وقار ملانو نے ایک اور خوفناک حملہ کیا۔ وہ مسلح افراد کے ساتھ 

غلام شبیر  کے گھر پر دھاوا بول کر زہریلی اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے ان کی بیوی کو دوبارہ اغوا کر 

کے لے گیا۔ اس کے بعد سے وہ مزید تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے۔


غلام شبیر  نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری کارروائی کرکے ان کی بیوی کو بازیاب کرایا 

جائے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات تیز کر دی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن

کوشش کی جا رہی ہے۔

غلام شبیر اور ان کی اہلیہ کی تصویر 



یہ واقعہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آزمائشئش ہے بلکہ معاشرے کے لیے 

بھی ایک لمحہ فکریہ ہے کہ کس طرح قانون شکن عناصر بے خوف ہو کر اپنی کارروائیاں جاری 

رکھے ہوئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے بھی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار 

کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

No comments