چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یونین کمیٹی کا دورہ
![]() |
محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں عوامی فلاح کے لیے اپنی محدود وسائل کے باوجود کام کر رہے ہیں۔ |
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یونین کمیٹی کا دورہ
کراچی ۔شیراز سعیدی
منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 5 سیکٹر 5-F کا دورہ کیا اور علاقے میں پینے کے صاف پانی کی لائنوں کی تنصیب کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر یونین کمیٹی 5 کے چیئرمین عطاء الرحمن، کوآرڈینیٹر چیئرمین حنظلہ انور قریشی، یوسی وائس چیئرمین، وارڈ کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 5 کے سیکٹر 5-F میں رہائشیوں کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی لائنوں کی تنصیب کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی مسائل اور ان کی بنیادی بلدیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں مسائل کی سب سے بڑی وجہ اداروں کی عدم دلچسپی ہے۔ عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے، نیو کراچی ٹاؤن نے اپنے فنڈز سے مختلف علاقوں میں واٹر اور سیوریج کی لائنوں کو تبدیل کیا ہے تاکہ عوام کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور اگر عوامی خدمت فراہم کرنے والے ادارے، بالخصوص واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، نیک نیتی سے ہمارے ساتھ کام کریں تو عوامی مسائل کو جلد حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں تاکے عوام سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں۔
محمد یوسف نے اس بات کا عزم بھی ظاہر کیا کہ نیو کراچی ٹاؤن کا انفرا اسٹرکچر جلد بحال کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ولڈر بینک کے ادارے کلک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے، اور ان کے ثمرات نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کو بہت جلد نظر آنا شروع ہوں گے۔
آخر میں، چیئرمین محمد یوسف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعاون کریں تاکے ہم سب مل کر نیو کراچی ٹاؤن کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ علاقے میں تبد
یل کر سکیں۔
No comments