Breaking News

انسانیت کی خدمت میں ڈیفائن نیوز پیش پیش – فری میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد

 

ڈاکٹر بھاگ چند، محمد طارق سنجرانی، رشید احمد کلہوڑو،   ریاض کریم عباسی و دیگر ( گروپ تصویر)




انسانیت کی خدمت میں ڈیفائن نیوز پیش پیش – فری میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد


ملیر ۔ پپری گڈاپ ٹاؤن یوسی 3 میں ڈیفائن نیوز کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت جنرل میڈیکل 

کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس کار خیر میں آدھار فاؤنڈیشن، مہران میڈیا سیل ملیر اور ادھار 

نیوز نے بھی بھرپور تعاون کیا۔



یہ فری میڈیکل کیمپ عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت منعقد کیا گیا، جہاں تین سو سے زائد 

مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ موجودہ مہنگائی 

کے دور میں جہاں علاج معالجہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے، وہاں اس طرح کے فلاحی 

اقدامات کسی نعمت سے کم نہیں۔



مقامی افراد نے اس میڈیکل کیمپ کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے ڈیفائن نیوز کی کاوشوں کو 

سراہا۔


اس موقع پر ڈیفائن نیوز کے سی ای او اور صدر رشید احمد کلہوڑو نے آدھار فاؤنڈیشن کے سی ای او 

ڈاکٹر بھاگ چند اور دیگر معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانیت کی 

خدمت ہمارا اولین فرض ہے اور مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے 

گا۔


اس تقریب میں ڈیفائن نیوز کے جنرل سیکریٹری ریاض کریم عباسی، سینئر ممبر محمد طارق سنجرانی، 

سید اختر حسین شاہ اور مہران میڈیا سیل ملیر کے صدر محمد الیاس ابڑو بھی شریک تھے۔


ڈیفائن نیوز کی یہ کاوش ایک روشن مثال ہے کہ اگر ہم سب مل کر خدمتِ خلق کے جذبے سے 

کام کریں تو صحت اور سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع ہو سکتا ہے۔

 

No comments