Breaking News

وزیر ترقی نسواں کا کراچی جیل کا دورہ، سہولیات اور تربیتی پروگرامز کا جائزہ

 

 شاہینہ شیر علی کا خواتین جیل کا دورہ، قیدیوں کے لیے مزید سہولیات کی یقین دہانی۔




وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی کا کراچی خواتین جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے لیے سہولیات کا 

جائزہ

 

کراچی ویب ڈسک:

 وزیر برائے ترقی نسواں شاہینہ شیر علی نے کراچی کی خواتین جیل کا خصوصی دورہ کیا، 

جہاں انہوں نے قیدی خواتین کو دی جانے والی سہولیات اور فلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی و کنوینر نیشنل پارلیمانی ویمن کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، 

ڈی آئی جی جیل اور پی ایس اکبر حسن جوکھیو بھی موجود تھے۔

 

دورے کے دوران وزیر نے جیل میں جاری خواتین کی ہنر مند تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، 

جن میں آرٹس کلاسز، بیوٹی ٹریننگ، سلائی کڑھائی اور کمپیوٹر لرننگ پروگرامز شامل ہیں۔ جیل 

انتظامیہ نے قیدی خواتین کے لیے مزید کمپیوٹرز اور سلائی مشینوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ 

انہیں جدید مہارتیں سیکھنے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

 

وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی نے جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار 

کرتے ہوئے کہا کہ خواتین قیدیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس 

بات کی یقین دہانی کرائی کہ خواتین قیدیوں کی بحالی اور ہنر مند بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے 

جائیں گے تاکہ وہ جیل سے رہائی کے بعد خودمختار زندگی گزار سکیں۔

 

یہ اقدام خواتین کے حقوق اور ان کی بحالی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جو انہیں دوبارہ 

معاشرے کا فعال حصہ بننے میں مدد دے گا۔


No comments