پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے ضلع ملیر میں عوامی سہولت کے لیے اہم اقدامات
![]() |
پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے ضلع ملیر کے آرگنائزر عبداللہ ابڑو |
پاکستان
کنزرویٹو پارٹی کے ضلع ملیر میں عوامی سہولت کے لیے اہم اقدامات
(کراچی
۔ڈیفا ئن نیوز )
پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے ضلع ملیر کے آرگنائزر عبداللہ ابڑو نے اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے
ہوئے کہا کہ میں بے حد مشکور ہوں جناب چیئرمین دانش صاحب کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد
کرتے ہوئے یہ ذمیواری دی۔۔ میں بھرپور کوشش کروں گا کہ عوامی خدمات کرنے پر پورا اتر
سکوں۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے مختلف یوسیز میں ورکروں سے کارنر میٹنگ کی۔
اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے تمام یوسیز میں عوامی شکایتی دفاتر
کھولنے کی ہدایت کی۔
عبداللہ ابڑو نے کہا کہ ان دفاتر کا قیام عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے کیا جا رہا
ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی
تاکہ ان کے مسائل کو کم وقت میں حل کیا جا سکے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع ملیر کے یو سی تین پپری میں سب سے پہلے عوامی شکایتی دفتر کا افتتاح
کیا جائے گا، جس سے علاقے کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات عوامی خدمت کی جانب ایک اہم قدم ہیں اور پارٹی ہر سطح پر عوام کے
ساتھ کھڑی رہے گی۔
عوامی مسائل کے حل کے لیے اس طرح کے اقدامات واقعی قابل تحسین ہیں۔ امید ہے کہ
عوام ان
دفاتر سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
No comments